وادی نیلم آزاد کشمیر کے سیاحتی اور مشہور مقامات - سیاحوں کی رہنمائی - معلوماتِ نیلم ویلی

 بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم 

کشمیر نیلم ویلی Kashmir Nellum velley 

اللہ تعالٰی نے کشمیر کو قدرتی حسن سے مالا مال کر رکھا ہے. کشمیر خوبصورت وادیوں کی سرزمین ہے. کشمیر اپنے حسن کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے. 



اج میں آپ کو کشمیر کی ایک ایسی وادی کے بارے میں بتاؤں گا جس وادی کے نام ہی میں خوبصورتی ہے. وادی نیلم، جی ہاں وادی نیلم کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں سے ایک وادی ہے اور یہ پاکستانی زیرِ انتظام کشمیر یعنی آزاد کشمیر میں ہے 

نیلم ویلی کا مختصر تعارف

نیلم پاکستانی زیر انتظام کشمیر آزاد کشمیر کا ایک ضلع ہے. وادی نیلم کا رقبہ 3,621km2 (1,398 sq mi) ہے. وادی نیلم کی آبادی 2017 کی مردم شماری کے مطابق 191,251 ہے.

 وادی نیلم مظفرآباد آزاد کشمیر کے شمال مشرق میں واقع ہے. وادی نیلم تقریباً 4000 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر ہے.

وادی نیلم کا نام دریائے نیلم کی وجہ سے نیلم رکھا گیا. وادی نیلم رقبے کے لحاظ سے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع ہے. وادی نیلم میں چھوٹے بڑے تقریب 360 گاؤں ہیں. وادی نیلم کی دو تحصیل ہیں آٹھمقام اور شاردہ. وادی نیلم بالکل لائن آف کنٹرول کے ساتھ ہی ہے. 

 وادی نیلم میں آنے والے سیاحوں کیلئے کچھ ہدایات 

اگر آپ بھی وادی نیلم میں آنے کے خواہشمند ہیں تو درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں.

 1. وادی نیلم ایک پہاڑی علاقہ ہے لہذا آپ وادی نیلم میں صرف گرمیوں میں ہی آہیں. مئی سے لے کر ستمبر تک آپ کسی بھی وقت وادی نیلم کا سفر کریں تو آپ کیلئے محفوظ ہو گا. باقی اگر آپ سردیوں میں سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ صرف آٹھمقام تک سفر کریں.

 2. وادی نیلم کے اہم سیاحتی مقامات کا سفر صرف گرمیوں میں ہی ممکن ہے. آٹھمقام سے آگے جتنے بھی علاقے ہیں انھیں صرف گرمیوں ہی میں دیکھا جا سکتا ہے. 

3. وادی نیلم میں گرمیوں میں بھی اکثر اوقات بارش ہونے سے سردی میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لی اپنے ساتھ گرم کپڑے لازمی رکھیں . 

 4. وادی میں آنے سے پہلے موسم وغیرہ کی رپورٹ بھی چیک کر لیں کیونکہ بارش کے دنوں میں لینڈ سلیڈنگ کی وجہ راستہ بند ہو جاتا ہے.


 

وادی نیلم میں نیٹ ورک کون سے ہیں 

وادی نیلم میں SCOM اور Ufone یہ دونوں نیٹ ورک ابھی چل رہے ہیں. وادی نیلم میں آپ کو اگر انٹرنیٹ چلانا ہے تو اپ صرف SCOM اور PTCL WIFI ہی سے چلا سکتے ہیں. یوفون کی سم وادی نیلم میں صرف کال تک ہی محدود ہے. SCOM نیٹ ورک کے بارے میں ہم اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون لکھیں گے اگر آپ کو SCOM کے بارے میں مزید معلومات چاہیے تو آپ وہ مضمون پڑھ سکتے ہیں  


 

وادی نیلم میں آنے کیلئے بہترین راستہ  

اگر آپ پاکستان سے وادی نیلم میں آنا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے راولپنڈی آنا پڑے گا. راولپنڈی سے آپ کو مظفرآباد آنا ہے آپ دو راستوں سے مظفرآباد آ سکتے ایک تو آپ مری روڈ سے ہو کر یا آپ ہزارہ والی روڈ سے مظفرآباد پہنچ سکتے ہیں. مظفرآباد آنے کے بعد آپ نیلم روڈ سے وادی نیلم تک پہنچ سکتے ہیں. اگر آپ کے پاس اپنی گاڑی ہے تو آپ کو راولپنڈی سے مظفرآباد تک تقریباً ڈیڑھ یا اڑھائی گھنٹے لگ سکتے ہیں اور اگر آپ کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے تو آپ کو تین یا تین سے زیادہ گھنٹے لگ سکتے ہیں. اگر آپ پاکستان سے نہیں بلکہ کس اور ملک سے آزاد کشمیر میں آنا چاہتے ہیں تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد آپ راولپنڈی آئیں اور اس کے بعد آپ آزاد کشمیر کی کسی بھی جگہ پر جا سکتے ہیں. 

 وادی نیلم Nellum velley 

وادی نیلم آزاد کشمیر کا خوبصورت ترین علاقہ ہے. وادی نیلم کے پورے 360 گاؤں اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہیں آج میں آپ کو وادی نیلم کے چند مقامات کو بارے میں تفصیل سے آگاہ کروں گا تو چلیں شروع کرتے ہیں.

 نوسیری ڈیم Noseri Dam 

نوسیری ڈیم حال ہی میں بنایا گیا ہے اور یہ نیلم جہلم پروجیکٹ کے نام سے مشہور ہے. ڈیم بنانے کا مقصد دریائے نیلم کا پانی سرنگ کے ذریعے دریائے جہلم تک پہنچانا ہے . نوسیری ڈیم مظفرآباد سے 36 کلومیٹر پر واقع ہے اور یہ نیلم روڈ پر سفر کرنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے.

 کنڈل شاہی Kundal Shahi

کنڈل شاہی مظفرآباد سے تقریباً 74 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. اس علاقے میں نالہ جاگراں دریائے نیلم میں شامل ہوتا ہے. یہاں پر دریائے نیلم میں ٹراؤٹ مچھلی پائی جاتی ہے. کنڈل شاہی میں سیاحوں کیلئے ہوٹل موجود ہیں. 

 کوٹن جاگراں ویلی Kutton (Jagran Valley)

جاگراں ویلی سطح سمندر سے 1530 میڑ بلندی پر واقع ہے. جاگراں ویلی کنڈل شاہی سے 16 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے. جاگراں ویلی تقریباً 10 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے. جاگراں ویلی میں آپ کو رہنے کیلئے بہت سے گیسٹ ہاوس مل جائیں گے. کوٹن جاگراں قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور یہ سیاحوں کیلئے ایک پرکشش جگہ ہے. 

 آٹھمقام Athmuqam 

آٹھمقام کنڈل شاہی سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. یہ سطح سمندر سے 1371 میڑ بلندی پر واقع ہے. آٹھمقام ضلع نیلم کا ہیڈ کوارٹر ہے. یہ سیاحوں کیلئے ایک بہترین جگہ ہے یہاں پر سیاحوں کیلئے ہر قسم کی سہولت موجود ہے. یہاں پر بازار ہسپتال بینک گیسٹ ہاوس اور ہوٹل موجود ہیں. آٹھمقام کی قدرتی خوبصورتی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے. 

 کیرن Karen  

کیرن آٹھمقام سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. یہ سطح سمندر سے 1524 میٹر بلندی پر واقع ہے. آزاد کشمیر محکمہ سیاست نے یہاں پر سیاحوں کیلئے ایک ریسٹ ہاوس بنایا ہے. کیرن ویلی بالکل لائن آف کنٹرول کے قریب ہے. کیرن ویلی آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بٹا ہوا ہے. نیلم کی روڈ پر چلتے ہوئے آپ کو کیرن کے مقام پر انڈیا کا جھنڈا نظر آئے گا. آدھا یا آدھے سے زیادہ کیرن ویلی کا علاقہ انڈیا کے پاس ہے. کیرن سیاحوں کیلئے ایک پرکشش جگہ ہے. جہاں سے سیاح انڈین پوسٹوں کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں. ایک کشمیری اگر کیرن کے مقام پر انڈیا کا جھنڈا دیکھتا ہے تو اسے کے دل میں آزادی کی تڑپ پیدا ہو جاتی ہے. کیرن میں ایک چھوٹا بازار اور کچھ ہوٹل موجود ہیں. 

 بالائی نیلم Upper Nellum 

بالائی نیلم کیرن سے ایک یا آدھا کلومیٹر دور ہے. بالائی نیلم سطح سمندر سے 1824 میٹر کی بلندی پر ہے. بالائی نیلم کے سبز رنگ میں لپیٹے گاؤں جنگلی پھل پھول اور ان کی اپنی ثقافت سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن چکی ہے. بالائی نیلم کے گاؤں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے اتنے مشہور ہیں کہ لوگ 18 گھنٹے کا سفر طے کر کے وادی کے آخری گاؤں تک کا بھی سفر کرتے ہیں. بالائی نیلم کے مشہور گاؤں اور جھیلیں اس قدر مشہور اور دل فریب ہیں کہ لوگ گھنٹوں چل کر ان جھلیوں اور گاؤں کو دیکھتے ہیں وہاں پہنچے پر سیاح قدرت کے اس حسین منظر کو دیکھ کر اپنی تھکاوٹ بھول جاتے ہیں. بالائی نیلم تقریباً لائن آف کنٹرول کے پاس ہی ہے. 

Dawarian دواریاں 

دواریاں کیرن سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ سطح سمندر سے 1615 میٹر کی بلندی پر ہے. یہ پہاڑوں کے بیچ ایک گاؤں ہے. یہ پورا علاقہ گھنے جنگل سے گھیرا ہوا ہے. اس علاقے میں سے ایک محتاط سڑک وادی کاغان کو وادی نیلم سے جوڑتی ہے یعنی دواریاں سے اس راستے پر 30 کلومیٹر سفر کیا جائے تو کاغان ویلی تک پہنچا جا سکتا ہے. اس علاقے میں بھی سیاح حضرات کیلئے ہوٹل گیسٹ ہاوس موجود ہیں. 

 رتی گلی جھیل Ratti Gali Lake 

مشہور اور دلکش رتی گلی جھیل دواریاں سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. یہ سطح سمندر سے تقریباً 12,130 فٹ کی بلندی پر واقع ہے. رتی گلی جھیل تک جانے کے لئے روڈ تو موجود ہے لیکن اس روڈ پر صرف جیپ ہی چل سکتی ہے. مئی سے اکتوبر تک آپ رتی گلی جھیل کی سیر کر سکتے ہیں. سیاح حضرات کیلئے رتی گلی لیک پر ٹینٹ وغیرہ کی سہولت موجود ہے. 


شاردہ نیلم ویلی Sharda Nellum velley  

شاردہ بھی نیلم ویلی آزاد کشمیر کی ایک دلکش اور دل فریب جگہ ہے. یہ مظفرآباد سے 136 کلومیٹر اور دواریاں سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. شاردہ نیلم ویلی کی دوسری تحصیل ہے. شاردہ سطح سمندر سے تقریباً 1981 میٹر کی بلندی پر واقع ہے. شاردہ ایک خوبصورت وادی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تاریخی مقام بھی ہے. یہاں پر بدھ مت کی صدیوں پرانی ایک یونیورسٹی آج بھی موجود ہے. یہ یونیورسٹی 9th صدی میں بنائی گئی تھی اور آج بھی یہ شاردہ کے مقام پر موجود ہے . شاردہ سیاح حضرات کیلئے ایک بہترین جگہ ہے. یہاں پر آپ کو بہت سارے ہوٹل ریسٹورنٹ اور بازار سے ہر قسم کی بنیادی ضروریات کی چیز مل جائے گی. شاردہ پہاڑوں کے درمیان بہتے ہوئے نیلے دریا کے کنارے سبز چادر اوڑھے ہوئے ایک خوبصورت وادی ہے.  

کیل نیلم ویلی KAIL velley 

کیل نیلم ویلی آزاد کشمیر کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک علاقہ ہے. کیل مظفرآباد آزاد کشمیر سے 158 کلومیٹر کے فاصلے پر اور آٹھمقام سے 81 کلومیٹر اور شاردہ سے 19 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. 

کیل آزاد کشمیر کا ایک خوبصورت گاؤں ہے. کیل بھی تقریباً لائن آف کنٹرول کے پاس ہی واقعہ ہے. کیل کو کیل سیکٹر کے نام سے بھی جانا چاہتا ہے. کیل سیاحوں کیلئے ایک بہترین جگہ ہے ہزاروں سیاح ہر سال وادی کیل کا دورہ کرتے ہیں. 

کیل سطح سمندر سے تقریباً 2097 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے. کیل کے مقام پر شونٹھر نالہ اور ناریل نالہ دریائے نیلم سے ملتے ہیں. کیل شونٹھر By Pass سے گلگت ایجنسی تک پونچا جا سکتا ہے جو کہ 4420 میٹر بلندی پر واقع ہے.

 کیل سے آگے روڈ پر صرف جیپ ہی جا سکتی ہیں. کیل سے تاؤبٹ اور کیل سے شونٹھر جانے کیلئے آپ کو جیپ بُک کرنی پڑے گی.

 کیل سیاحوں کیلئے ایک دلکش وادی اور ایک پرکشش جگہ ہے. یہاں کے لوگوں کا اپنا کلچر اپنا لباس خاص طور پر عورتوں کا لباس جس کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی. 

کیل میں سیاح حضرات کیلئے بہت سی سہولیات موجود ہیں پہاڑوں جھیلوں پر ٹینٹ وغیرہ کے سہولت کیل میں ہوٹل ریسٹورنٹ گیسٹ ہاؤس سرکاری ریسٹ ہاوس وغیرہ موجود ہیں.

 وادی کیل وادی نیلم کے بڑے گاؤں میں شمار ہوتا ہے. وادی کیل میں اڑنک کیل انتہائی خوبصورت جگہ ہے.

 کیل میں سر والی بیک سطح سمندر سے 6326 میٹر بلندی پر ہے. سر والی بیک آزاد کشمیر کی سب سے بلند بیک اور سر والا گلیشیر آزاد کشمیر کا سب سے اونچا گلیشیر ہے(25 کلومیٹر لمبا) . کیل نیلم ویلی میں جہاں سڑک نہیں ہے وہاں سیاح حضرات کیلئے گھوڑے وغیرہ دستیاب ہیں.  

اڑنک کیل Arang Kail 

اڑنک کیل لائن آف کنٹرول کے پاس ایک خوبصورت گاؤں ہے. کیل سے اڑنک کیل 9 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے. اڑنک کیل سطح سمندر سے اوسطاً 2500 میٹر کی بلندی پر واقع ہے.

کیل سے اڑنک جانے کیلئے ڈولی (Chair Left) کی سہولت موجود ہے. کیل سے اڑنک کیل تک گاڑی کی سہولت موجود نہیں ہے لہذا آپ کو اگر کیل سے اڑنک کیل جانا ہے تو آپ کو سب سے پہلے ڈولی (Chair Left) تک جانا پڑے گا اور اس کے بعد جب آپ ڈولی (Chair Left) کے ذریعے اڑنک کیل کے جنگل میں پونچ جائیں گے تو اس کے بعد وہاں پر آپ کو پیدل چلنا پڑے گا راستہ تقریباً آدھے گھنٹے کا ہو گا. جب آپ اڑنک کیل پونچ جائیں گے تو اڑنک کیل کی خوبصورتی آپ کی ساری تھکن دور کر دے گی. اڑنک کیل میں سیاحوں کیلئے گیسٹ ہاؤس وغیرہ کی سہولت موجود ہے. 

شونٹھر ویلی Shounter Velley 

شونٹھر ویلی کیل سے تقریباً 34 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. شونٹھر ویلی آزاد کشمیر کے آخری کونے پر واقع ہے. 

شونٹھر سے استور چلاس گلگت تک پیدل سفر کر کے تقریباً ایک 12 گھنٹوں میں پونچا جا سکتا ہے. 

شونٹھر ویلی میں ایک خوبصورت اور دلکش جھیل ہے جیسے شونٹھر جھیل کے نام سے جانا جاتا ہے. شونٹھر سطح سمندر سے تقریباً 2800 میٹر کی بلندی پر واقع ہے.

 شونٹھر جھیل کو مقامی لوگ چمچی سر کہتے ہیں کیونکہ شونٹھر جھیل کی شکل بالکل چمچ کی طرح ہے اس لیے لوگوں نے اس جھیل کا نام چمچی سر رکھ دیا.

 شونٹھر پہاڑوں کے درمیان ایک خوبصورت جگہ ہے. گرمیوں میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح شونٹھر ویلی کا سفر کرتے ہیں. شونٹھر ویلی میں ایک اور خوبصورت اور آزاد کشمیر کی بلند ترین جھیل چٹہ کٹھا واقعہ ہے. کیل سے شونٹھر جانے کیلئے صرف جیپ ہی کی سہولت موجود ہے. 

چٹہ کٹھا جھیل Chita kata Lake 

چٹہ کٹھا جھیل آزاد کشمیر کی بلند ترین جھیلوں میں سے ایک جھیل ہے. یہ جھیل سطح سمندر سے 13500 فٹ بلندی پر واقع ہے.

 کیل سے اس جھیل تک جانے کیلئے آپ کو لیلم ٹینٹ ویلج تک چیپ پر جانا پڑے گا. اگر آپ کو جھیل پر جانا ہے تو آپ کو اپنے ساتھ گائیڈ کو لے کر جانا پڑے گا. لیلم ٹینٹ ویلج سے چٹہ کٹھا جھیل تک پیدل جانا پڑے گا. 



یہ راستہ پہاڑوں کے بیچ سے جاتے ہوئے چٹہ کٹھا ڈک 1 تک پونچتا ہے. ڈک 1 اور ڈک 2 پر ٹینٹ ویلج کی سہولت موجود ہے. روڈ سے جھیل تک کم از کم 4 گھنٹے کا سفر ہے. مقامی لوگ 4 گھنٹے میں سفر مکمل کر لیتے ہیں. راستہ بلندی کی طرف ہے اس لیے اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے چٹہ کٹھا جھیل پر جانے کا فیصلہ کریں.

 سیاح حضرات کو یہ راستہ مکمل کرنے میں تقریباً 6 سے 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں.



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے